۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی در دوره میثاق طلبگی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے مزید کہا: آج کے زمانے میں میڈیا ایک اہم ضرورت بن گیا ہے، ہمیں اس میدان میں کامیاب ہونے کی ضرورت ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میڈیا ہم پر غلبہ پا لے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی’’میثاق طلبگی ‘‘نامی تعلیمی کورس کے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:باپ کا رزق حلال اور ماں کی محبت و شفقت سے ہی انسان اپنی زندگی میں بہترین اور صحیح راستے کا انتخاب کر سکتا ہے ۔

انہوں نے اس تعلمی کورس میں شرکت کرنے والے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اس چیز کا احساس کرنا بہت ضروری ہے کہ آپنے اس معاشرے کہ جس میں نوجوان ہزاروں حقیقی اور مجازی نقصانات سے دوچار ہیں، امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے راستے کا انتخاب کیا ہےجو کہ بہت ہی اہم چیز ہے۔

حوزہ علمیہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان اپنی سوچ اور فکر سے بڑا ہوتا ہے کہا: حوزہ علمیہ صرف عظیم لوگوں کی جگہ ہے، طلاب کے لئے ضروری ہے کہ اس مسئلے کو اہمیت دیں، طلاب روحی اور معنوی طور پر عظیم درجہ رکھتے تھے اور ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے مزید کہا: آج کے زمانے میں میڈیا ایک اہم ضرورت بن گیا ہے، ہمیں اس میدان میں کامیاب ہونے کی ضرورت ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ میڈیا ہم پر غلبہ پا لے ، کسی بھی کو سرچ کرنے کے لئے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کس چیز کو کہاں سرچ کریں، تا کہ ہمارا وقت برباد نہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .